حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم آزادی پر بھی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی رہائی کے لیے پریس کلب کے سامنے 72 گھنٹے کی بھوک ہڑتال جاری۔ ہڑتال کے دوسرے روز ندیم جتوئی‘ محمد علی شیراز‘ لال سلطان ودیگر نے کہاکہ ہم قائدین پر نیب کے جھوٹے کیسوں کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے دو قانون بنائے ہوئے ہیں ایک جانب تو علیمہ باجی اور جہانگیر ترین جسے لوگ ہیں جن تک نیب کا ہاتھ نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب ہمارے قائدین کو رات کے اندھیرے میں گرفتار کیا جاتا ہے، ہم سوال کرتے ہیں کہ ایک ملک میں دو قانون کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے حوالے سے اپنے بہادر چیئرمین بلاول زرداری کو سلام پیش کرتے ہیں۔