وزیراعظم زرداری کے بچوںکاحق نہیںچھین سکتے، سعیدغنی

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری سے آصفہ زرداری کو نہ ملنے دینا عمران نیازی کی انتقامی سوچ کی عکاس ہے، نیازی حکومت اور نیب سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے ان کے بچوں کا قانونی حق نہیں چھین سکتے ۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آصفہ زرداری اپنے والد سے عید ملنے عدالتی احکامات کے بعد گئی تھی لیکن آمرانہ سوچ کے حامل عمران نیازی اور ان کے حواری ٹولے کی ہدایات پر جیل انتظامیہ نے آئین و قانون کو پامال کرتے ہوئے انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی،سعید غنی نے کہا کہ عید کی رات 12 بجے فریال ٹالپر کو غیر قانونی طور پر ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر اسپتال سے جیل منتقل کرنا بھی عمران نیازی اور ان کی حکومت کے مخالفین سے بغض کو ظاہر کرتا ہے۔