لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کشمیر سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے کشمیریوں کو ترجمانی نہیں کی۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستانی قوم احمقوں کی جنت میں نہ رہے کیونکہ اقوام متحدہ میں کوئی پاکستان کے لیے ہار لے کرنہیں کھڑا۔وزیر خارجہ کے اس بیان پر امیر جماعت اسلامی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات افسوسناک ہیں، اس طرح کے بیانات سے کشمیریوں کی ترجمانی ہوئی اور نہ ہی پاکستانی قوم کی۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فوری عالمی برداری کو اعتماد میں لے کر بھارتی مظالم ختم کرانے میں کردارادا کرے۔