ماحول ساز گار نہیں ، کشمیریوں کو نئی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

235

 

مظفر آباد( خبرایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماحول ساز گار نہیں ، کشمیریوں کو نئی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا۔ان کے بقول سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین میں سے کوئی بھی ملک پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے مظفرآباد میں آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی اور
مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیروں کو خام خیالی میں نہیں رہنا چاہیے،سلامتی کونسل میں آپ کے لیے کوئی ہار لے کر نہیں کھڑا، وہاں کوئی آپ کامنتظر نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے محافظوں نے بھارت میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے وہاں، وہاں ان کے مفادات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سیکورٹی کونسل کے رکن نہیں، ہمیں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے وکیل کی ضرورت تھی،اس لیے چین گیا اور آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ چین کی طرف سے کشمیر کا مقدمہ سیکورٹی کونسل میں لڑنے کے لیے وکالت نامہ لے آیا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اگلے ماہ (ستمبر میں) وزیر اعظم عمران خان آپ کا مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک سے باہر موجود ہر پاکستانی سے اپیل کی کہ جب بھارتی وزیر اعظم مودی اقوام متحدہ میں جائیں تو وہ پاکستانی اقوام متحدہ کے باہر احتجاجاً موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’اصولی، قانونی طور پر آپ کا مقدمہ بہت مضبوط ہے۔