سندھ ہائیکورٹ ، زرداری گروپ کو بھیجے گئے ایف بی آر کے نوٹس معطل

460

کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن اسمبلی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو بھیجے گئے ایف بی آر کے نوٹس معطل کردیے۔سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کو ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کیخلافدرخواست کی سماعت ہوئی۔ ایف بی آر ٹیکس نوٹس کیخلاف فریال تالپور اور زرداری گروپ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھاجس پر عدالت نے ایف بی آر کو فریال تالپور اور زرداری گروپ سے ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس عارضی طور پر معطل کردیا۔ عدالت نے ایف بی آر اور دیگر سے جواب طلب کرلیاہے ۔دوسری جانب ایف بی آر حکام کا موقف تھا کہ پیپلزپارٹی رہنما فریال تالپور اور زرداری گروپ کی زمین ٹیکس گوشواروں سے مماثلت نہیں رکھتے۔ نواب شاہ میں کئی ایکڑ اراضی فریال تالپور اور زرداری گروپ کے نام ہے۔ ایف بی آر نے فریال تالپور اور زرداری گروپ میں ٹیکس وصولی کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ