کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی پہلا سر نثار احمد چوہدری میموریل بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جونیئر ،یوتھ اور سنیئر بوائز اینڈ گرلز کے 10,10ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے ، چمپئین شپ کا افتتاح شاہین پبلک اسکول اینڈ کالج کی چیئرپرسن رشیدہ نثار چوہدری اور پرنسپل ذکیہ نے کیا ۔ چمپیئن شپ کاانعقادشاہین پبلک اسکول اینڈ کالج کیمپس 2گلشن اقبال میں ہوا جو سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرایا گیا ، اس موقع پر چمپیئن شپ میں 14اسکولوں کے 114بوائز اینڈ گرلز نے شرکت کی ۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر، سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ، محمد اسلم خان ، پرنسپل شکیلہ کیمپس ون ، پرنسپل شمیم کیمپس تھری بھی موجود تھیں۔گرلز -45کیٹگری میں شاہین پبلک اسکول کی فاطمہ منیر نے گولڈ ہیپی ہوم اسکول کی زینب نے سلوراور ہیپی ہوم اسکول 2کی نمل نے برانز میڈل حاصل کیا، -50ویٹ کیٹگری میں شاہین پبلک اسکول کی فبحیہ سحر نے فرسٹ پوزیشن ، ہیپی ہوم اسکول کی ماہم نے سکینڈ پوزیشن اور نیو سنچری اسکول کی حبا ء نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ، -55ویٹ کیٹگری میںشاہین پبلک اسکول کی رابعہ فاطمہ نے فرسٹ ، ہیپی ہوم اسکول کی مریم نے سکینڈاور ہیپی ہوم گرین اسکول کی سدرہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ، -60ویٹ کیٹگری میں شاہین پبلک اسکول کی مسکان اشر نے فرسٹ ، ہیپی ہوم گرین کی ایمن نے سکینڈ اور ہیپی ہوم اسکول کی رومانہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ، -65ویٹ کیٹگری میں ہیپی ہوم اسکول کی سمیمہ خان نے فرسٹ ،شاہین پبلک اسکول کی زویا آصف نے سیکنڈ اور شاہین پبلک اسکول کی ثمرہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔-75ویٹ کیٹگری میں شاہین پبلک اسکول کی حدیقہ نے فرسٹ ، شاہین پبلک اسکول کی ثانیہ شاہد نے سکینڈ اور نیو سنچری اسکول کی علینہ قریشی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔-80ویٹ کیٹگری میں شاہین پبلک اسکول کی ایشا ء عتیق نے فرسٹ شاہین پبلک اسکول کی زہرہ عروج نے سکینڈ اور نیو سنچری اسکول کی زہرہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی چمپیئن شپ کے آخر میں چیئر پرسن میڈیم رشیدہ نثار چوہدری نے ، پرنسپل میڈیم ذکیہ کیمپس 2او رسندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ اور کے سی سی اے زون IIکے راشد احمد نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور میڈلز تقسیم کئے۔آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اختر خان ، ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض شیخ فیاض، عمر شاہین، احمد دین ، محمدآصف، سلمان اسماعیل ، ریحان اکرم ، مس آسیہ خان اور مس عنبرین نے انجام دیے۔چیئرپرسن رشیدہ نثار چوہدری نے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشوو نما میں بہتری لاتے ہیں۔