لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی لاڑکانہ کے رہنماؤں قمرالدین عباسی، جاوید بلیدی، ایڈووکیٹ محمد اسماعیل ابڑو اور عاجز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں، کشمیر کی سرزمین کو بھارت میں شامل کرنے کا مودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مودی مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے، جس نے ہمیشہ امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری سمجھا، اس وقت بھی مودی ہندو اسٹیٹ بنانے کے لیے سرگرم ہے لیکن اسے ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔ ہم مودی کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں پر مظالم بند کرکے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کیا جائے۔