سرگودھا(اے پی پی ) سرگودھا میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال کے علاوہ 7 تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مختلف بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی 200 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں جن کو پُر کرنے کیلیے حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے تاکہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جاسکے جس سے عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔