اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 4 فلسطینیوں کا شہید کردیا

250

قابض صیہونی افواج نے غزہ کی سرحد پر 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر 4 فلسطینی نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیکر اُن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے پاس خودکار ہتھیار اور دستی بم موجود تھے۔

تین روز قبل ہی فلسطین پر قابض صیہونی ریاست نے مغربی کنارے پر مزید 2300 غیر قانونی مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی۔