شیخ رشید نے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان کردیا

258
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھر ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک میں وزیرہوں سمجھوتا ایکسپریس اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی، جو کشمیریوں کا ساتھ نہیں دے گا وہ غدار کہلائے گا ، 24یا 25 اگست کو قوم کے سامنے پاکستان ریلوے پیش ہوگی، جس دن وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف چائیں گے ایم ایل ون پر کا م شروع ہو جا ئے گا ، فواد چودھری کو دوسری وزارتوں میں منہ مارنے کی عادت ہے، فواد کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے ،اس معاملے پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلا م آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیکورٹی کونسل نے کشمیرسے متعلق زبردست بیان دیا، سلامتی کونسل کی قراردادکامذاق اڑایاگیاہے، برصغیرکے 2 ممالک آمنے سامنے کھڑے ہوگئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس 2 دن پہلے بندکی تھی اب تھر ایکسپریس بھی بندکرنے کافیصلہ کیاہے، تھرایکسپریس میرپورخاص سے زیروپوائنٹ تک چلتی تھی، کھوکھراپارموناباؤ کے درمیان چلنے والی تھر ایکسپریس کو بند کردیاگیا ہے، اوڑی سے لے کرچکوڑی تک میں خود دورہ کروں گا میں ان علا قوں کا دورہ عید کے فورا بعد کر وں گا ، ہم جنگ نہیں چاہتے، جنگ قوموں کوپیچھے لے جاتی ہے، جوشخص کشمیریوں کاساتھ نہیں دے گاوہ غدارہے،اس کی سیاست کوعوام دفن کردیں گے۔چین نے ہر مشکل میں ہما را ساتھ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ 133 کلومیٹر کا نیاٹریک مجھ سے پہلے ڈالاگیا تھا، اس ٹریک کوبھی ہم تھرکول کے لیے استعمال کریں گے، ریلو ے بہت جلد پائوں پر کھڑی ہو جا ئے گی ۔24 یا 25 تاریخ کو قوم کے سامنے پاکستان ریلوے پیش ہوگی، ایم ایل ون سے حادثات ختم ہوں گے اور لاہور سے کراچی 7گھنٹے کا سفر ہوگا، جس دن عمران خان یا آرمی چیف چاہیں گے ایم ایل ون پر کا م شروع ہو جا ئے گا ۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ میں پاکستان کاسینئرترین پارلیمنٹیرین ہوں، میراکام نہیں لائیوشومیں فوادچودھری پرگفتگوکروں فواد چودھری کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے، انہیں عادت ہے دوسری وزارتوں میں منہ مارنے کی۔ چودھری شوگر مل تمام شریف فیملی کوشوگر لگا دے گی، لال حویلی کالال چوک سری نگر سے خون کارشتہ ہے۔ کشمیری بہترین قوم ہیں انہیں ہلکانہ لیں، مودی نے اپنا کام کردیا، اب کشمیری اپنافیصلہ کرکے دکھائیں گے، کشمیری ایسا کام کرکے دکھائیں پوری دنیا ان کی تعریف کرے گی۔
تھر ایکسپریس بند