مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف راولپنڈی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ

146

راولپنڈی(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیااس موقع پر راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر و سابق میئر سردار نسیم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سجاد خان نے کی جبکہ مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، سینیٹر سعدیہ ،ڈاکٹر شفقت محمود،راجہ مقصود سمیت سابق یوسی چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں،کونسلروں، مسلم لیگی
عہدیداروں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،(ن )لیگی کارکنوں نے قائد ہمارا نواز شریف،وزیراعظم نواز شریف،کشمیر بنے گا پاکستان،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،حمزہ شہباز،رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو رہا کرو،گو نیازی گو، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، کشمیر کا سودا ، نا منظورکے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں پرلاہور میںلاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آخر کب تک ظلم کرتے رہو گے شریف فیملی کا کشمیر اور کشمیریوں سے تعلق ختم نہیں کیا جاسکتا شریف فیملی کا کوئی مرد گرفتاری سے نہیں بچا تو اب خواتین اور بچوں کو گرفتار کرکے ڈھال بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،اس قسم کے اوچھے اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا،ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں، آپ مریم نواز کی گرفتاری سے اپنی نالائقی اور نااہلی نہیں چھپا سکیں گے عمران نیازی نازی سوچ اور فسطائی اقدامات کی علامت بن چکے ہیں،کوئی ریاستی جبر کارکنوں کو اپنی قیادت اور رہنمائوں سے یکجہتی سے نہیں روک سکتا،جمہوریت، قانون اور آزاد میڈیا کی مالا جپنے والوں نے بغل میں چھری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت خود کو عوام کی عدالت سے بچانے کے لئے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنارہی ہے ،