حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو باضابطہ دعوت دی جائے گی۔
توسیعی کمیٹی میں آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی میں اٹارنی جنرل، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔