راولپنڈی (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی اسپورٹس گالا گزشتہ روز ا سپورٹس جمنازیم ہال ڈبل روڈ راولپنڈی میں شروع ہو گیا، 23 اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ضلع راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں میں کراٹے ، کنگفو ، تائیکوانڈو، وشو ، بیڈمنٹن ) گرلز + بوائز ) ، فٹ بال ، ٹبیبل ٹینس ) گرلز + بوائز( ، کرکٹ ، ایتھلیٹکس ) گرلز( ، بلائنڈ آرچری، باکسنگ اور والی بال کے مقابلے منعقد ہوں گے، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر توحید عباسی نے بیان میں کہا کہ ڈویژنل ا سپورٹس آفیسر راولپنڈی ملک وقار حسین کی سرپرستی میں راولپنڈی کو کھیلوں کا گہوارہ بنائیں گے، ان مقابلہ جات کے کوآرڈینٹرز تحصیل ا سپورٹس آفیسر راولپنڈی محمد عثمان شریف اور تحصیل اسپورٹس آفیسر گوجر خان مظہر شیر ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات 24 اگست کو ا سپورٹس جمنازیم ہال ڈبل روڈ راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا ہوں گے۔