سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

130

اسلام آباد( آن لائن ) اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔معزز جج طاہر محمود نے ریمارکس دیے کہ آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر ہے، سارے ملزمان حاضر ہیں جس پر وکیل نیب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کومستقل استثنا عدالت نے دیا ہے۔احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 اگست کی نئی تاریخ مقرر کردی۔
یوسف گیلانی