بھارتی اقدامات کیخلاف گلگت بلتستان اسمبلی میں قرارداد منظور

151

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف متفقہ مذمتی قراداد منظور کرلی۔ یہ قراداد اراکین اسمبلی ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ، اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) محمد شفیع اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کیپٹن(ر) سکندر علی نے پیش کی۔ قراداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، کنٹرول لائن اور سیز فائرکی مسلسل خلاف ورزی سے جنوبی ایشیا میں امن کو شدید
خطرات لاحق ہیں، عالمی امن کی دشمن مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں افواج کی تعداد میں اضافہ اور کلسٹر بموں کا استعمال انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ قراداد میں اقوام متحدہ، عالمی برادری اور تمام اسلامی ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہندوستانی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لیں۔ قرداد میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی افواج اور عوام مظلوم کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔
گلگت بلتستان