لاہور( نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے مرکزی ذمے داران کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیاہے ۔ اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔