لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) یوم شہدا پولیس کی مناسبت سے پولیس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موٹر وے پولیس کی جانب سے قرآن خوانی کی گئی، ملکی سلامتی و خوشحالی سمیت شہیدوں کے لیے خصوصی دعا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹر وے اسد اللہ ابڑو، آپریشنل منیجر انسپکٹرساجد ہکڑو، سب انسپکٹر منور عاربانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پورے ملک میں امن و امان کو بحال کروایا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم ان شہداء کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی پاک افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔