بھارت مقبوضہ کشمیر میں قبضے سے الحاق کی جانب چل پڑا، ترجمان دفتر خارجہ

823

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو زبردستی اپنے ساتھ ملا رہا ہے لیکن اس اقدام پر بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے لکھا کہ  مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کا اجلاس آج جدہ میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے لکھا کہ کشمیر لہو لہو ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں قبضے سے الحاق کی جانب چل پڑا ہے  لیکن بھارت کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔