لاہور (نمائندہ جسارت)ایڈیشنل سیشن جج لاہور عرفان بسراء نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد
اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی، اداکار محسن عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم پولیس سے تعاون کر رہے ہیں۔ عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے تھانہ ڈیفنس سی کو جلد تفتیش مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے لیے اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیا۔
محسن عباس