اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل370 کو ختم کرنے کے بھیانک نتائج نکلیںگے‘ آج گاندھی کا ہندوستان ختم ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد حریت رہنمائوں کا شدید ردعمل سامنے آئے گا کیونکہ بھارت کے
حامی سیاستدان محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھیبھارتی فورسز نے گرفتار کر رکھا ہے اور آج کشمیر میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والا شخص بھارت کی جارحیت کے خلاف کھڑا ہے ‘بھارت طاقت کا نظریہ لے کر آگے بڑھا ہے اور اب بھارت نے کشمیر کے ظلم و ستم کو قانونی شکل دے دی ہے حالانکہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی عسکری قیادت نے ہمیشہ کشمیر کے حل کی بات کی ہے لیکن اب بھارت نے تمام معاملات کو پس پشت ڈال دیا ہے جس سے حالات مزید خراب ہوںگے۔
فواد چودھری