کراچی (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کی وجہ بھارت ہے‘ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں‘ افغان حکومت کا اپنے ملک پر کنٹرول نہیں‘ ہمسائیہ ملک سے دہشت گردی پاکستان پہنچتی ہے‘ سندھ حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا‘ صوبائی و وفاقی ایجنسیاں دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ باتپیر کو امریکن قونصل جنرل رابرٹ سلبریسٹین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھا رہا ہے‘ تمام خطے کے وسیع تر مفاد میں اسے مکمل طور پر روکنا ہوگا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ افغان حکومت کا اپنے ملک کے بہت ہی محدود حصہ پر کنٹرول ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کے
حوالے سے سازشیں ہوتی ہیں جوکہ بعد میں پاکستان پہنچتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور اب ہم نے اس پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے‘ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ایجنسیاں مل کر دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنے کیلیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چیرٹی رجسٹریشن ایکٹ پاس کیا ہیجس سے چیرٹی اورر دیگر فنڈز ریگیولیٹ ہو سکیں گے‘صوبائی ایجنسیوں نے19 کیسز دہشت گردوں کی فنانسنگ کے پکڑے ہیں‘ سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ نے پچھلے3 سال میں تقریباً 500 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں۔
مراد علی شاہ