اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صادق سنجرانی کے چیرمین سینیٹ برقرار رہنے اور متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے کچھ کسی اور کے اور کچھ کسی اور
کے تھے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے کچھ کسی اور کے تھے اور کچھ کسی اور کے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ سینیٹ الیکشن میں وفاداری تبدیل کرنے والے 14 ارکان کون تھے؟ صحافی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ٹوٹی ہوئی نظر آئی ہے اور کہا جا رہا ہے اس میں آپ کا بڑا اہم کردار رہا ہے؟ جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ’’میں سمجھتا ہوں کچھ کسی اور کے کچھ کسی اور کے تھے۔‘‘ اس سے پہلے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر وفاداری بدلنے والوں کے ووٹ حکومت کو گئے ہیں۔ وفاداریاں انفرادی طور پر بدلی گئی ہیں۔ پیسے چلے یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
آصف زرداری