اسلام آباد(صباح نیوز)گرفتار ارکان کی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا قوی امکان ہے، پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں،کشمیر کے معاملے پر طلب کردہ مشترکہ
اجلاس کے لیے قبائلی اضلاع سے منتخب ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے،مشترکہ اجلاس میں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی شرکت اور پاک بھارت کشیدگی پر اظہار خیال کا قوی امکان ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر طلب کردہ مشترکہ اجلاس کے لیے بھی قبائلی اضلاع سے منتخب ارکان علی وزیر خان، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے،اسی طرح رانا ثنااللہ پروڈکشن آرڈر کے بارے میں بھی آخری اطلاعات تک وزارت قانون سے مشاورت کا سلسلہ جاری تھا۔
پروڈکشن آرڈر