اسلام آباد(صباح نیوز)رواںہفتے اپوزیشن قائدین میں اہم ملاقات اور مشاورتی اجلاس ہوگا، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن چیئرمین سینیٹ کے خلاف اکثریت کے باوجود تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر دونوں بڑی جماعتوں میں الزام تراشی اور اختلاف کے پیش نظر متحرک ہوگئے متنازع بیانات سے گریز کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سینیٹ
الیکشن میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، بلاول نے کہا کہ سینیٹ میںحکومت کا غیر جمہوری رویہ اپوزیشن کی جیت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی ٹیلیفون پرسینیٹ کے انتخابات کے بعد سے پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ووٹ نہ دینے والے سینیٹرز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ہوگی، موجودہ صورت حال میں رہبر کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہیے۔ مشورہ کیا گیا کہ رہبر کمیٹی آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔