عوام نے مذہب اورقومیت کا کارڈکھیلنے والوں کو مسترد کردیا،اسد قیصر

178

پشاور(اے پی پی) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ عوام نے مذہب اور قومیت پربعض سیاستدانوں کے کارڈزکومکمل طور پرمسترد کردیا، جیسی کامیابی پی ٹی آئی کو ملی ہے اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کوایسی پذیرائی نہیں ملی،40برس تک حکومتوں میں رہنے والوںنے اداروںکی بنیادیںکھوکھلی کردیں، پی آئی اے ،واپڈا،پاکستان اسٹیل سمیت دیگر قومی ادارے معیشت کیلیے سفیدہاتھی بن گئے، حکومت عوام کی خوشحالی اور بحرانوںپرقابوپانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، مشکلات کا خاتمہ
قریب ہے، حالات بہتر ہو جائینگے ،جلدتبدیلی نظرآئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چھوٹا لاہورصوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہاکہ چھوٹالاہورصوابی میںسوئی گیس کا22 کلومیٹر پائپ لائن کی منظورہوگئی ہے،ٹیوب ویل اورسڑکوںکی تعمیرکے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائیںگے۔ اسد قیصر نے کہاکہ آج مہنگائی کی ذمے دارماضی کی حکومتیں ہیں،ٹیکس ملک کی ترقی میں خون اور دل کاکردار اداکرتا ہے، عوام کا ایک ایک روپیہ حکومت کے پاس امانت ہے جسے ملک و قوم کی ترقی پرخرچ کریں گے۔ مشکلات کے خاتمے کی مدت زیادہ دور نہیںاس کے بعدحالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے جبکہ عوام کوتبدیلی نظرآناشروع ہوجائیگی۔