کراچی(اسٹاف رپورٹر ) 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، پہلے سیمی فائنل میں واپڈا وائٹس اور نیشنل بینک مدمقابل،دوسرے سیمی فائنل میں سوئی سدرن گیس اور واپڈا کلرکا ٹاکرا ہوگا، سیمی فائنل آج کھیلے جائینگے۔پہلا سیمی فائنل وپہر 2 بجے واپڈا وائٹس اور نیشنل بینک کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سوئی سدرن گیس اور واپڈا کلر کے مابین ہوگا۔یاد رہے کہ واپڈا وائٹس نے کواٹر فائنل میں پاکستان آرمی کلر کو ایک معرکہ خیز مقابلہ میں 4-5 گول سے شکست دی،یشنل بینک نے پاکستان نیوی کو 0-1 گول سے اور واپڈا کلر نے انٹرنیشل ہاکی پلیئرز اور اولمپینز پر مشتمل ٹیم کو ایک اعصاب شکن مقابلہ میں 2-3 گول سے شکست دیکرکواٹر فائنل میں ہی ایونٹ سے باہر کردیا اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا،آخری کواٹر فائنل سوئی سدرن گیس کمپنی کے نوجوان اور بہترین کھلاڑیوں نے پاکستان آرمی وائٹ کو 0-5 گول سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا.۔