ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او دھابیجی ممتاز علی بروہی کی منشیات اور گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز، دھابیجی سمیت ٹھٹھہ میں تیزی سے چلنے والا زہریلے کیمیکل کی ملاوٹ سے تیار ’’بابا ماوا‘‘ فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔ دھابیجی تھانے کی حد میں کراچی سے آنے والا خطرناک بابا ماوا کی فروخت کی شکایتوں کے بعد اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او دھابیجی ممتاز علی بروہی نے ٹیم کے ہمراہ بروقت دو الگ الگ کارروائیوں میں دو اہم گٹکا فروش ملزمان تسلیم راجپوت اور ولایت خان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 415 بابا ماوا کی پڑیاں برآمد کرکے ملزمان کیخلاف تھانہ دھابیجی پر مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری طرف شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایچ او دھابیجی نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، جس سے علاقے سے منشیات کا ناسور ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار دھابیجی مارکیٹ میں اسٹیل نام کا خطرناک ماوہ لایا گیا ہے، جس کے کھانے سے منہ کا کینسر ہوتا ہے، اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔