نوابشاہ، دکاندار کو چپل واپس نہ کرنا مہنگا  پڑ گیا، مسلح افراد کا دکان پر حملہ، دکاندار زخمی

161

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دکاندار کو چپل واپس نہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، درجنوں مسلح افراد کا دکان پر حملہ، دکاندار شدید زخمی، اسپتال منتقل، تاجر برادری کا سخت احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ کلاتھ مارکیٹ میں واقعہ ریشم گلی میں مسلح افراد نے چپل واپس نا کرنے پر دکاندار پر حملہ کردیا، مسلح افراد لاٹھیوں سے لیس تھے، حملے میں کئی دکاندار شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردیں اور پولیس اور غنڈہ عناصر کیخلاف مظاہرہ کیا۔ شہری تاجر اتحاد کے چیئرمین عبدالستار قریشی دیگر یونیوں کے صدور کے ہمراہ پہنچ گئے اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔