گوجرانوالہ سے بھارتی شہری گرفتار

546

ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ کے حامل بھارتی شہری کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پنچم تیواری 10 سال قبل غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا، ملزم نے ایک پاکستانی دوست کی مدد سے نہ صرف بلال کے نام سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا بلکہ پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کر رکھی تھی۔

نچم تیواری نے بلال کے نام سے جعلی دستاویزات بنوا رکھی تھیں۔پنچم تیواری کو جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لانے والے سہولت کار کامران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پنچم تیواری نے ایف آئی اے کو بیان دیا ہے کہ اس نے 2009 میں دبئی میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ مل کر کاروبار کیا، کامران سے متاثر ہو کر ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا، مذہب کی تبدیلی کے باعث بھارت واپس جانے سے ڈرتا تھا۔

پنچم تیواری نے کہا کہ کامران نے اسے پاکستان میں رہنے اور بہن سے شادی کی پیشکش کی، انسانی اسمگلرز نے سمندری راستے سے کراچی پہنچا دیا، کامران کے پھوپھا مسعود نے اپنا بیٹا ظاہر کر کے شناختی کارڈ دلوایا اور نیا نام بلال رکھ دیا، کامران کی بہن سے اس کی شادی ہوئی اور تین بچے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ بطور مسلمان یہیں زندگی گزارنا چاہتا ہوں، بھارت نہیں جاؤں گا۔