لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائیڈنگ آفیسر بیرسٹرمحمد علی سیف نے بلاول زرداری اور مریم نواز کو چیلنج کردیا۔ اگرایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو موت کی سزا کا حقدار ہوں گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوسیاق واسباق سے ہٹ کرہے۔ سیکرٹری سینیٹ نے انگلش میں
کہا کہ 50 فار فیور آف موشن ،میں سمجھا 54 موشن کے حق میں بتا رہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پروائرل ووٹوں کی گنتی سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت الیکشن کو متنازع نہ بنائے۔اپوزیشن جماعتیں شفاف الیکشن کو متنازع بنانے کی بجائے اپنا محاسبہ کریں۔پریزائیڈنگ آفیسر بیرسٹرمحمد علی سیف نے بلاول اور مریم نواز کو چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ موجود ہیں کسی بھی فورم پر گنتی کروانے کو تیار ہیں۔اگر ایک بھی ووٹ گنتی سے ہٹ کرثابت ہوا تو موت کی سزا کا حقدار ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرزیرگردش ویڈیو سیاق واسباق سے ہٹ کرپیش کی جا رہی ہے۔ووٹوں کی گنتی شیری رحمان، راجا ظفرالحق، رضا ربانی اور صحافیوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی جس میں حکومت کے حمایت یافتہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئیں۔ جبکہ حزب اختلاف چیئرمین سینیٹ کے میر حاصل بزنجو آؤٹ ہوگئے۔ اپوزیشن کے 64 اور حکمران اتحاد کے 36 سینیٹرز نے پولنگ میں حصہ لیا۔ تحریک عدم اعتماد کے حق میں50 ووٹ پڑے جبکہ صادق سنجرانی کو45 ووٹ ڈالے گئے۔5 مسترد قرار پائے، یوں تحریک کوایک چوتھائی ووٹ نہ پڑنے پر تحریک کو مسترد کردیا گیا۔ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف قرار داد کے حق میں 32 ووٹ آئے،اپوزیشن نے 3 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
بیرسٹر سیف کا چیلنج