اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جوپیسا ریکور ہوا ہے وہ کسی اور کا نہیں بلکہ آصف علی زرداری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو زبردست جے آئی ٹی بنی ہے جعلی اکاؤنٹس کیس ، جعلی بینک کے معاملے پر پہلی ریکوری ہو گئی ہے جو 2 ارب 12 کروڑ روپے ہے۔دو لوگ وعدہ معاف گواہ بنے اور انہوں نے پلی بارگین کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ پیسہ آصف علی زرداری صاحب کا تھا۔ میں نے کچھ عرصہ قبل بھی یہ گفتگو کی تھی کہ کچھ شخصیاتپیسا دینے پر راضی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ہمارا نام نہ آئے۔یہ جو سارا پیسا ہے یہ دوسرے ناموں سے آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او کسی کو نہیں دوں گا۔لیکن پلی بارگین تو ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھ لیں کہ زرداری صاحب کا اے سی نہیں اْترا۔
شاہد مسعود