فضل الرحمان نے بلاول ،مریم کو بچہ بنا کر استعمال کیا،فواد چودھری

149

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے ساتھ دھوکا ہونے کے بعد وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بڑا سوال اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے شہباز شریف اور بلاول زرداری کی جانب سے غداری کرنے والوں کے نام سامنے لانے کے اعلان کے بیان پر کہا ہے کہ کہیں مولانا فضل الرحمان نے آپکی پیٹھ میں چھرا تو نہیں گھونپا؟ فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟ انکی جیبیں ٹٹولی جائیں، کہیں انہوں نے تو پیسے نہیں لیے۔اپوزیشن جو پہلے ہی ٹوٹ پھٹ کا شکار نظر آرہی ہے اب فواد چودھری نے ان میں مزید دوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بڑا سوال اٹھا دیا ہے اور کہا ہے کہ کیا پتا حاصل بزنجو نے خود صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا ہو۔اپوزیشن لوگوں کو بھیڑ بکریاں سمجھنا چھوڑ دے۔ فضل الرحمان نے مریم نواز اور بلاول زرداری کو بچہ بنا کر استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کو پتا چل گیا ہو گا کہ سیاست ایسے نہیں ہوتی۔
فواد چودھری