سٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، کرسٹینا میلاڈینووک اور لائورن ڈیوس کوارٹر فائنل

113

واشنگٹن (جسارت نیوز) فرانس کی نامور ٹینس اسٹار کرسٹینا میلاڈینووک اور امریکا کی لائورن ڈیوس اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ تھرڈ سیڈڈ میزبان کھلاڑی سوفیہ کینن پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں فرانس کی کرسٹینا میلاڈینووک نے امریکا کی حریف ٹینس کھلاڑی ہیلی باپٹیسٹی کو 6-4 ، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ لائورن ڈیوس نے سوفیہ کینن کو پہلے سیٹ میں 5-7 کی شکست دی ۔