ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹھٹھہ اور ایس ایس پی سجاول کی امن و امان کی صورتحال پر صحافیوں سے ملنے مکلی پریس کلب آمد، ضلع ٹھٹھہ اور سجاول سے منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا، ایس ایس پی ٹھٹھہ سجاول۔ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور منشیات کے خاتمے کے لیے بہتر اقدامات کے لیے ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار، ایس ایس پی سجاول سعود امیر مگسی نے مکلی پریس کلب میں سینئر صحافی محبوب بروہی، اعجاز واریو و دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران پریس کلب مکلی کے صدر صحافی محبوب بروہی نے مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور ضلع کے مسائل کی نشاندہی کرائی۔ اس دوران ایس ایچ او ٹھٹھہ امیر بخش کھوسو، نزال شر، فیصل شفیع میمن اور صحافی احمد خشک، اکبر دلوانی، عبدالرزاق میمن، گل حسن جاکھرو، سجاد میمن، حسن بیگ، رمضان میمن، عبدالحسین و دیگر صحافی موجود تھے۔