ایسا لگ رہا ہے ملک میں آمریت ہے، مولانا فضل الرحمن

132

اسلام آباد(صباح نیوز)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے ملک میں آمریت ہے، اخلاقی اقدار کا جنازہ نکل گیا، کبھی کوئی تو کبھی کوئی الزام لگا کر حکومت لوگوں کو گرفتار کرا رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے سینئر صحافی عرفان صدیقی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کے پاس اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، چند روز قبل ان کے ساتھ افسوسناک واقعہ رونما ہوا، ایک شریف شہری کے ساتھ یہ رویہ اپنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا کرنا چاہیے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا؟ اس کے پیچھے کون سا منصوبہ تھا اور کس نے ترتیب دیا؟۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عرفان صدیقی کی سیاسی اور فکری وابستگی ایک جماعت کے ساتھ ہے تو کیا سیاسی اور فکری وابستگی پاکستان میں جرم ہے۔
مولانا فضل الرحمن