نوابشاہ، ساتویں کلاس کی درسی کتب سیم نالے سے برآمد، محکمہ تعلیم لاعلم

218

نوابشاہ(نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی صوبے میں بچوں میں مفت درسی کتابیں دینے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے، محکمہ تعلیم کی ناک کے نیچے بچوں کو مفت دی جانے والی ساتویں کلاس کی کتابیں سیم نالے سے برآمد، محکمہ تعلیم لاعلم۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز نوابشاہ کے قریب جام صاحب گپچانی روڈ پر سیم نالے میں ساتویں کلاس کی بڑی تعداد میں کتابیں تیرتی ہوئی ملی جن کی تعداد درجنوں میں تھی، کتابیوں میں اسلامیات، انگلش، سندھی اور دیگر کتابیں شامل تھیں۔ مذکورہ کتابوں پر حکومت سندھ کا مونوگرام بھی موجود تھا۔ مذکورہ کتابیں سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کے بچوں میں مفت تقسیم کرنی تھیں۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام علی برہمانی کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی بھی واقعہ سے لاعلم ہیں۔