دادو شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے گنے کی مد میں بقایا جات نہ ملنے کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال

172

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی آبادگار امان اللہ انصاری کی جانب سے دادو شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے گنے کی مد میں بقایا 10 لاکھ روپے ادا نہ کیے جانے کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔ انہوں نے بتایا کہ میں دادو شوگر مل انتظامیہ کو گزشتہ تین سال سے گنا فراہم کررہا ہوں لیکن انتظامیہ نے مجھے اب تک ادائیگی نہیں کی۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ میری بقایا رقم دلوائی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔