راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان زندگی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ سے گریز کریں،پاکستان کے پاس باصلاحیت نوجوان نسل ہے،پاکستان یقیناً نوجوان نسل کے ہاتھوں ترقی کرے گا، قوم اور مسلح افواج نے چیلنجز کا پھرپور مقابلہ کیا،ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے طلبہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت نوجوان نسل ہے،ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ،نوجوان زندگی میں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ سے گریز کریں، پاکستان نوجوان نسل کے ہاتھوں یقیناً ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دہائیوںسے پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، قوم اور مسلح افواج نے ان چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا ،ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، ملک میں میرٹ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں۔