فضل الرحمان اکھاڑ پچھاڑکریں گے تو ان ہی کی اکھاڑپچھاڑ ہوگی، شیخ رشید

354

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگر سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یاد رکھیں ان ہی کی اکھاڑ پچھاڑ ہوگی۔

رحیم یار خان اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ٹریک بچھنے جا رہا ہے، ایم ایل ون کا کام سکھر ڈویژن سے شروع ہوگا، ٹریک ایم ایل ون جس دن شروع ہوا ریل کی ترقی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہیں، وہ اسمبلی میں نہیں آئے تو کون سی بڑی بات ہے، مولانا فضل الرحمان اگر سمجھتے ہیں کہ وہ سیاست میں اکھاڑ پچھاڑ کریں گے تو یہ ان کی اپنی اکھاڑ پچھاڑ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میری 4 سال پرانی ویڈیوز چلا کر  کردار کشی کی جا رہی ہے، مہنگائی ان چوروں اور ڈاکوں کی وجہ سے ہے جو پیسے بھی لے گئے اور واپس بھی نہیں دیتے۔