متحدہ اپوزیشن کے اہم اجلاس عدم اعتماد تحریک کامیاب بنا نے پر غور

199

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کے اہم اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے پر غور اورووٹنگ کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں 52 ارکان نے شرکت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی متحد ہے، ہمارا کوئی رکن فروخت نہیں ہوگا۔ اپوزیشن کے تمام سینیٹر حاصل بزنجو کو ہی ووٹ دیں گے۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک دن میں 2، 2 اجلاس کرنا سمجھ سے باہر ہے، ہم پرامید اور پراعتماد ہیں کہ جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے بعض اپوزیشن سینیٹر کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ چیئرمین
سینیٹ کو ہٹانا درست نہیں، کل کوئی اور اٹھ کر عدم اعتماد کر دے گا، ہم سب سیاسی لوگ ہیں، ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
اپوزیشن جماعتیں