جاپان کراٹے چیمپئن شپ بلوچستان نے جیت لی

330

کو ئٹہ (جسارت نیوز )بین الصوبائی رابطہ کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی2 روزہ پنجاب بمقابلہ بلوچستان کراٹے چمپئن شپ بلوچستان نے 17 گولڈ اور 6 سلور میڈلز حاصل کرکے جیت لی ۔مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹوٹل 11 کیٹگریز کے مقابلوں میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 6 گولڈ اور 16 سلور میڈلز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ کی سرپرستی میں بین الصوبائی رابطہ کو فروغ دینے کے سلسلے تاجئی اسپورٹس کمپلیکس علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی پنجاب بمقابلہ بلوچستان کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر اسپورٹس اینڈ کلچر عبدالخالق ہزارہ نے کیا اور بعد ازاں کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کئے ۔جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی قادر نائل تھے ان کے علاوہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما دُرمحمد ہزارہ ،بلوچستان ا سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کاظم علی نے بھی کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔چمپئن شپ کے پہلے روز کے مقابلوں میں انفرادی کاتا میں بلوچستان کے کھلاڑی نویان باطر نے گولڈ میڈل جبکہ پنجاب کے عبداللہ فرید نے سلور میڈل جیتا۔سینئر مقابلوں میں پنجاب کے عبدالوہاب نے گولڈ اور بلوچستان کے حمزہ بابر نے سلور میڈل کو اپنے سینے کی زینت بنایا۔یوتھ کیٹگری کے مقابلوں میں بلوچستان کے ہونہار کھاڑی محمد ہارون گولڈ جبکہ پنجاب کے احتشام نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔18 سال کی کیٹگری میں پنجاب کے کھلاڑی حیدر سلطان نے گولڈ میڈل اور بلوچستان کے یاسر نے سلور میڈل حاصل کیا۔16 سال کی کیٹگری میں بلوچستان کے محمد عمر نے سونے اور پنجاب کے سید فضل نے چاندی کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔چمپئن شپ کے دوسرے روز ہونے والے مقابلوں میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔14 سال کی کیٹگری میں ہونے والے مقابلے میں بلوچستان کے مقسط علی گولڈ میڈل اور پنجاب کے عاشر جمیل سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔12 سال کی کیٹگری میں بلوچستان کے اُبھرتے ہوئے سٹار کھلاڑی حیدر سونے جبکہ پنجاب کے معراج چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔10 سال کی کیٹگری میں پنجاب کے ہونہار کھلاڑی محمد حسام نے شاندار کھیل کی بدولت گولڈ میڈل اپنے سینے پر سجایا جبکہ بلوچستان کے آیان حیدر نے سلور میڈل حاصل کیا۔گرلز جونیئر مقابلوں میں بلوچستان کی اُبھرتی ہوئی سٹار کھلاڑی معصومہ نے اپنے دلکش اور شاندار کھیل کی بدولت گولڈ میڈل جیتا۔جس کی وجہ سے رمسیہ بتول کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔گرلز سینئر مقابلوں میں بلوچستان کی بہترین کھلاڑی ردا فاطمہ گولڈ میڈ ل جیتنے میں سُرخرو ہوئی جبکہ ماحسہ کے حصے میں سلور میڈل آیا۔جبکہ ٹیم کمیتے میں بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں نے اپنی دلکش پرفارمنس کی بدولت گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔