نوابشاہ (سٹی رپورٹر)بارش کا چھینٹا پڑتے ہی کئی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برسات کے باعث طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر متعدد نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ دفاتر میں بھی حاضری کم رہی۔ بارش کے دوران کچھ ناخوش گوار واقعات بھی پیش آئے۔ جس پر شہریوں نے بلدیہ عظمیٰ نوابشاہ کی ناقص کارکردگی پر احتجاج کیا۔