سراج الحق کی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت اور افسوس

141

لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے بلندی ٔ درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یاب اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔