پارلیمنٹ حملہ کیس: شاہ محمود، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

489

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید جواد حسن عباس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور سیف اللہ نیازی کی حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی

۔عدالت نے درخواستگزاروں کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو منظور کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔