لاڑکانہ، پرانے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان زخمی

131

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) خیرپور ضلع کی تحصیل گمبٹ کے گاؤں رمضان جتوئی میں پرانے تنازع پر مسلح افراد فائرنگ کرکے 20 سالہ نوجوان عبدالقدیر جتوئی کو شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس اور ورثا نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کیں اور زخمی نوجوان کو لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ورثا کے مطابق ان کا اپنے ہی برادری سے پرانا تنازع چل رہا ہے، بااثر مسلح افراد فائرنگ کرکے مجھے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔