حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت جماعت  اسلامی ضلع سکھر کے مقامی امرا کا اجلاس

151

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے مقامی امرا کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع سکھرمولانا حزب اللہ جکھرو کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں میزبان مقامی جماعت روھڑی نے ناشتے کا اہتمام کیا جبکہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، جائزہ تجدید عہد، ماہانہ رپورٹ کارکردگی کا جائزہ، پروگرامات (اجتماع ارکان، کارکنان، درس قرآن، گھر یونٹ، دعوتی اجتماعات، سالانہ آڈٹ مقامات، اعانت بڑھاؤ مہم سمیت دیگر امور کا مفصل جائزہ لیا گیا۔