اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی ہمارے لیے کوئی چیز نہیں‘ انہیں بے نقاب کریں گے‘ پی ٹی آئی والوں نے پولیس والوں کو مارا جس کے رد عمل میں پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان ودیگر کو گرفتار کیا جس پر ساری پی ٹی آئی رو رہی ہے‘ یہ کوئی انتقام نہیں ہے‘ پی پی کارکنان بھی گرفتار ہوئے ہیں‘ عمران خان کو اور پی ٹی آئی کو دعا کرنی چاہیے کہ آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی کی حکومت آئے کیونکہ پی پی پی تو انتقام نہیں لیتی‘ (ن) لیگ کی حکومت آئی تو پھر میں کیا کہہ سکتا ہوں اور اگر مولانا فضل الرحمن کی حکومت آ گئی تو پھر عمران خان کی وہ حالت ہونے والی ہیتوبہ، توبہ‘‘ ہم کسی بھی صورت میں 18ویں ترمیم، جمہوری، پارلیمانی، وفاقی نظام، 1973 کے آئین اور میڈیا کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کریں
گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کہنا تھا کہ ہم نے ایوب خان، جنرل ضیا اورجنرل مشرف جیسی آمریتوں کا مقابلہ کیا تو آج یہ کٹھ پتلی ہمارے لیے کیا چیز ہے‘ ہم اسے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے‘ حکمراں جماعت میں سیاست کرنے کی اہلیت نہیںہے ‘ بدقسمتی سے اس کا نقصان غریب عوام کو ہو رہا ہے‘ وہ مہنگائی اور ٹیکسز کی صورت میں اس کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اپنے خلاف نیب کے ریمانڈ کی احتجاجاً مخالفت نہیں کر رہا ہے‘ پی پی پی اور دوسری جماعتیں اپنا، اپنا احتجاج بھی کر رہی ہیں اور 25 جولائی کو ہم نے مل کر پورے ملک میں زبردست جلسیکیے‘ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا۔