اسلام آباد (آئی این پی )ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ مہنگائی کب واپس 3 فیصد ہو گی ، کب ترقی کی شرح دوبارہ6 فیصد ہو گی، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر کب ملیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعظم کے بیان پررد عمل دیتے ہوے کیا۔انہوں نے مزیدسوال کیاکہ روٹی کب سستی ہو گی، صنعت اور کاروبار کب چلے گا ، ملک آئی ایم ایف کے قبضے سے کب چھوٹے گا، عمران خان قرضوں کی وصولی کی تحقیقات کو 2000ء سے لے کر2019ء تک
بڑھائیں، پچھلے ماہ میں آپ کی ناہلی سے ملکی قرضے میں 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، پچھلے ایک سال میں نالائقی و نااہلی سے ملکی قرضے میں 25 فیصد اضافہ ہوا جو35 سال میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اسلام میں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ، علیمہ باجی ، جہانگیر ترین اور آپ کو بھی جیل میں ہونا چاہیے ، عمران خان کنٹینر پر نہیں ہیں ، اب آپ کے جھوٹوں سے عوام گمراہ نہیں ہونگے۔