کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ بختاور زرداری کی سوچ دہشگردانہ اور پرتشدد سیاست کی حامی ہے انہوں نے بختاور کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محترمہ یہ آپ کی بالادستی کی گندی سوچ ہے احساس کمتری کا شکار سندھ کے حکمران قبضہ مافیا کے پجاری ہیں اندھے بہرے سندھ کے حکمران جان نہیں سکتے کے کراچی کی دل اور آواز کون ہے۔
آپ کی سوچ دہشتگردی اور تشدد کی سیاست کی حامی ہے آپ لوگوں کو سواشرمندگی کے کچھ نہیں حاصل ہوگا آپ کی سوچ پشت پناہی کرتی ہے غیر انسانی عمل کی جو کل کراچی کی مڈل کلاس بے قصور عوام نے بھگتا آپ لوگوں کے پاس صرف لوگوں کو مارنے پیٹے کا کام رہ گیا ہے جو آپ کی اصلیت ظاہر کرتا ہے بی بی یاد کریں وہ دن دور نہیں جب آپ کی مافیا کو عوام کے سامنے پیش کیا جوئے گا آپ بھاگنا چاہیں گی مگر عوام آپ کو نہیں چھوڑی گی بختاور کو تشدد کی سیاسی سوچ رکھنے پر شرم آنی چاہیے کراچی کے پیسے پر پلنے والے اب کراچی والوں کے خیرخواہ بننے کی کوشش نہ کریں تبدیلی کا سورج کراچی میں اگ چکا ہے ظلم اب برداش نہیں کریں گے بہت جلد یہ دہشتگرد ترز پر قائم بالادستی عوام ختم کرے گی۔