حفیظ شیخ کو جیل میں ڈال کر کروڑوں اور اربوں روپے کا پوچھا جائے،زرداری

277

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو جیل میں ڈال کر کروڑوں اور اربوں روپے کا پوچھاجائے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جو باہر ملک میں جا کر کہتا ہے جہاں بیس بال کھیلی جاتی ہے اور جہاںلوگوں کو پتا ہی نہیں کرکٹ بیٹ کیا ہے ، یہ کہنا کہ ہزاروں کروڑوں کھا گئے تو عبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں ہمارے ساتھ اور جیل میں ڈالیں اور بتائیں کدھر ہیں ہزاروں ، کروڑوں روپے۔ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے پاس نمبر گیم پوری ہے اور چیئرمین سینیٹ کا کائونٹ ڈائون شروع ہو چکا ہے،اس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میری نظر میں تو حکومت کا کائونٹ ڈائون شروع ہو چکا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ فکر نہ کریں ہم عدالت سے مولانا فصل الرحمن کے ملین مارچ میں شریک ہوں گے۔